Mar ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۱:۱۴ Asia/Tehran
  • خطے میں امریکہ کی فوجی موجودگی کے خطرات

سعودی عرب اور امریکی فضائیہ نے بی 52 بمبار طیاروں کے ذریعے مشقیں شروع کی ہیں۔

سعودی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کی افواج کے فضائی دستوں نے خصوصی مشقیں کیں، جن میں سعودی عرب کے ایف 15ایس اے لڑاکا طیاروں اور امریکی فضائیہ کے بی 52 بمبار شریک ہوئے۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی امریکی مشقوں سے فضائی آپریشن اور سرحدوں کو کنٹرول کرنے کی صلاحیتوں کا تبادلہ کرنا ہے۔ یہ اس بات کی بھی علامت ہے کہ خطے کے امن و استحکام اور تحفظ کے سلسلے میں دونوں ممالک کی فضائیہ مسلسل ایک دوسرے سے تعاون کررہی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بی 52 کے ساتھ سعودی عرب، قطر اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کے لڑاکا طیارے بھی تھے۔

واضح رہے کہ رواں سال کے شروع سے بی 52 طیاروں کی یہ چوتھی طویل مہم تھی۔

دفاعی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگی مشقوں کے بہانے خطے میں امریکہ کی فوجی موجودگی علاقے کے امن و استحکام کو عدم استحکام سے دوچار کرسکتی ہے۔

ٹیگس