کروڑوں انسانوں کو قحط سے پچانے کی اپیل
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ درجنوں ممالک میں تقریباً 3 کروڑ 40 لاکھ افراد کے قحط سے ہلاک ہو جانے کا خطرہ ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتیریس نے کروڑوں انسانوں کو قحط سے بچانے کے لیے ساڑھے 5 ارب ڈالر کی فوری امداد کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مختلف تنازعات کی وجہ سے خانہ جنگی میں گھرے درجنوں ممالک میں تقریباً 3 کروڑ 40 لاکھ افراد کے قحط سے ہلاک ہو جانے کا خطرہ ہے۔
ادھر اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک نے بھی متنبہ کیا ہے کہ دنیا بھر میں 27 کروڑ افراد کے سرپرغذائی بحران کا خطرہ منڈلارہا ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب عبداللہ بن یحییٰ معلمی نے گزشتہ 6 سال سے جاری یمنی عوام کے محاصرے اور مسلط کردہ جنگ کی تباہ کاریوں کی طرف کسی قسم کا اشارہ کئے بغیر دعوی کیا ہے کہ ان کی حکومت کی جانب سے انسانی بنیادوں پر دی گئی امداد نے یمن سمیت کئی ممالک میں بھوک اور غذائی قلت ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔