Mar ۱۳, ۲۰۲۱ ۰۸:۱۳ Asia/Tehran
  • اٹلی میں ایسٹر پر لاک ڈاؤن کا فیصلہ

اٹلی میں حکومت نے ایسٹر کے تہوار پر پورے ملک میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔

اطلاعات  کے مطابق اطالوی حکومت نے کہا ہے کہ اپریل کی 5 تاریخ تک غیرضروری اشیا کی دکانیں بند رہیں گی۔ 

حکومت کا مزید کہنا ہے کہ شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔  

‎واضح رہے کہ ایسٹر کی تاریخ 22 مارچ اور 25 اپریل کے درمیان ہوتی ہے یعنی موسمِ بہار کے اُس دن کے بعد جب رات اور دن برابر ہوتے ہیں۔  

ماہرین نجوم کے مطابق اس کی تاریخ تعین کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ 21 مارچ یا اس کے بعد جس تاریخ کو پُورا چاند ہو اُس کے بعد پہلا اتوار ایسٹر ہوگا۔

 بتایا جاتا ہے کہ اٹلی کی حکومت نے اس سے قبل پورے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے نافذ پابندیوں کو 6 اپریل تک توسیع  کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 اٹلی میں کورونا وائرس کے پھیلاو پر قابو پانے کے لیے عوامی مقامات پر سماجی دوری اور ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے اس کے علاوہ لوگوں کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اٹلی میں کورونا وائرس سے اب تک 29 لاکھ 55 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ ملک میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات98 ہزار تک پہنچ چکی ہیں۔

ٹیگس