Mar ۱۴, ۲۰۲۱ ۱۰:۴۴ Asia/Tehran
  • بیلجیم کے وزیرقانون کا اہم انکشاف  

وزارت انصاف اور، کسٹم ملازمین منظم جرائم پیشہ گروہوں کے حصے کے طور پر سامنے آسکتے ہیں۔

بلجیم کے وزیر قانون وان کوئیکن بورن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کئی سرکاری اداروں کے لوگ بھی منظم جرائم پیشہ گروہوں کا حصہ ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے پولیس کی جانب سے پیغامات بھیجنے والی ایک ایپ کو توڑ کر اس میں موجود پیغامات کی روشنی میں مجرموں سے تعلقات کے شبہ میں گرفتار کیے گئے 2 وکلا اور ایک پولیس افسر کی گرفتاری کے بعد یہ بات کہی۔ کیا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بلجیم کی پولیس نے اسکائی ای سی سی نامی ایک ایسی میسیجنگ ایپ کو توڑنے میں کامیابی حاصل کی تھی جس کے بنانے والوں کا دعویٰ تھا کہ کوئی بھی ان کے نظام میں داخل نہیں ہو سکتا، تاہم پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مارکر 12 لاکھ یورو نقد، 17 ٹن کوکائن، ہیرے، زیورات، پرتعیش گاڑیاں، پولیس کی وردیاں اور مختلف ہتھیار برآمد کیے تھے۔

 اطلاعات کے مطابق انہی پیغامات کی روشنی میں پولیس افسران اور 2 وکلا بھی گرفتار کیے جاچکے ہیں۔ میڈیا کے مطابق اس صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے وزیر قانون وان کوئیکن بورن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ وزارت انصاف، کسٹم اور دیگر کئی سرکاری اداروں کے ملازمین ان منظم جرائم پیشہ گروہوں کے سہولت کار کے طور پر سامنے آسکتے ہیں۔

ٹیگس