جرمنی کی حکمراں جماعت کو درپیش مشکلات
Mar ۱۶, ۲۰۲۱ ۰۷:۳۱ Asia/Tehran
15 سال سے مسند اقتدار پر براجماں انجیلا مرکل پانچ ماہ بعد سبکدوش ہوجائيں گی۔
جرمنی کی 2 ریاستوں میں ہونے والے انتخابات میں چانسلر انجیلامرکل کی قدامت پسند جماعت مشکلات میں گھر گئی۔
خبررساں اداروں کے مطابق کرسچن ڈیموکریٹ کی رہنما 15 سال سے جرمنی کی چانسلر چلی آ رہی ہیں۔
رواں برس ستمبر میں وفاقی پارلیمانی انتخابات کے بعد وہ ممکنہ بطور پر اپنے فرائض سے سبکدوش ہو جائیں گی۔ 2021 ء میں جرمنی کی 6 ریاستوں کے علاوہ وفاقی انتخابات بھی منعقد ہونا ہیں۔
حال ہی میں حکمراں جماعت کے 2 وزرا مختلف اسکینڈل کی زد میں آکر اپنے عہدے سے استعفا دے چکے ہیں،جس کے باعث حکومت مشکلات کا شکارہے۔ اس تناظر میں باڈن ورٹمبرگ اور رائن لینڈ کے انتخابات کو بہت اہمیت دی جارہی ہے۔