Mar ۱۷, ۲۰۲۱ ۰۰:۴۰ Asia/Tehran
  • چلی، سانتاکروز میں 5.2 شدت کا زلزلہ

زلزلے کا مرکز زمین کے اندر 30 کلو میٹر سے زيادہ گہرائی میں تھا۔

چلی کے شہر سانتاکروز میں 5.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

ریکٹر اسکیل پر زلزے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ  زلزلے کا مرکز 36.39 کلومیڑ زمین کی گہرائی میں تھا ۔

زلزلے کے فوری بعد کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

واضح رہے  کہ 27 فروری 2010ء:کو چلی میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 8.8 نوٹ کی گئی تھی۔ اس آفت میں 521 افراد ہلاک، 12 ہزار زخمی اور آٹھ لاکھ سے زائد بے گھر ہو گئے تھے، اسے سولہویں صدی کے بعد خطے کا سب سے بڑا زلزلہ قرار دیا گیا تھا۔

ٹیگس