Mar ۱۹, ۲۰۲۱ ۰۷:۱۸ Asia/Tehran
  • میانمار میں ہونے والے مظاہروں میں 200 افراد مارے گئے

میانمار میں فوج کے خلاف مظاہروں میں دیہی علاقے بھی حصہ بننے لگے ہیں۔

میا نمار میں فوجی حکومت کے خلاف جاری احتجاج شہروں کے بعد اب دیہی علاقوں تک پھیل گیا۔

 ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز میا نمار کے جنوب مشرقی شہر دیوائی اور دیہی علاقے میں ریلیاں نکالی گئیں، جن میں اسکول کے بچوں اور نرسوں نے بھی شرکت کی۔

 گزشتہ روز مظاہروں کے دوران پولیس نے مندالے شہر میں مظاہرین پر دھاوا بول کر کئی افراد کو گرفتار کرلیا۔ سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک 16سالہ لڑکی شدید زخمی ہوگئی۔

اقوام متحدہ اور دیگر ذرائع کے مطابق میانمار میں یکم فروری کو فوجی بغاوت کے بعد سے جمہوریت نواز مظاہرین کے خلاف کریک ڈان میں اب تک 200 افراد مارے جاچکے ہیں۔

ٹیگس