Mar ۲۰, ۲۰۲۱ ۱۸:۰۶ Asia/Tehran
  • جو بائیڈن نے ولادی میر پوتین کا چیلنج قبول کرلیا، جلد مباحثے کا اعلان

امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے روسی ہم منصب کی جانب سے مباحثے کا چیلنج قبول کر لیا ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق جو بائیڈن نے روسی صدر کی جانب سے براہ راست مباحثے کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں طے شدہ تاریخ پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

 اس سے قبل جوبائیڈن نے اپنے ٹی وی انٹرویو میں روسی صدر ولادی میرپوتین کو قاتل قرار دیا تھا جس پر صدر پوتین نے ان کی شفایابی کی دعا کرتے ہوئے انہیں براہ راست مباحثے کی دعوت دی تھی۔

امریکی صدر جوبائیڈن بھی اپنے پیشرو ڈونلڈ ٹرمپ کی مانند غیر ملکی رہنماؤں پر ذاتی  اور رکیک حملوں کے حوالے سے خاصی شہرت رکھتے ہیں۔

جو بائیڈن نے اپنی انتخابی کمپین کے دوران چین کے صدر شی جن پنگ کو غنڈہ اور بد معاش جبکہ  ترک صدر رجب طیب اردوغان کو ظالم قرار دیا تھا۔ اس سے پہلے انہوں نے شمالی کوریا  کے رہنما کم جونگ اون کو ہٹلر سے تشبیہ دی تھی۔

ٹیگس