Mar ۲۰, ۲۰۲۱ ۲۳:۰۳ Asia/Tehran
  • جاپان میں  7.2 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ

جاپان میں مشرقی ساحل ہونشو کے قریب 7.2 شدت کے زلزلے کے بعد  سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔

جاپان میں مشرقی ساحل ہونشو کے قریب 7.2 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔

جاپان کے سرکاری میڈیا کے مطابق جاپان کے معیاری وقت کے مطابق ہفتے کی شام 6 بج کر9 منٹ پر شمال مشرقی جاپان میں 7.2  شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق 7.2 شدت کے زلزلے کے بعد حکام کی جانب سے سونامی  کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم متاثرہ علاقے میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق سونامی کے خطرے کے پیش نظر ایک ساحلی علاقے وتاری کے قریب واقع ڈھائی ہزار گھروں پر مشتمل آبادی کو خالی کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت ٹوکیو میں بھی محسوس کیےگئے جہاں ریکٹر اسکیل پر شدت 3 ریکارڈ کی گئی ۔

ٹیگس