Mar ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۶:۲۵ Asia/Tehran
  •  چین میں عدالت کے باہر غیرملکی سفارتکاروں اور صحافیوں کا اجتماع

چین میں موجود غیرملکی صحافیوں اور سفارتکاروں نے بیجنگ میں کورٹ کے سامنے اجتماع کیا جہاں جاسوسی کے ملزم کینیڈین شہری پر مقدمہ چلایا جا رہا ہے -

چین میں گذشتہ دو برسوں سے کینیڈا کے دو شہری جاسوسی کے الزام میں جیل میں ہیں ۔ روزنامہ گارڈین کی رپورٹ کے مطابق غیرملکی سفارتکاروں اور صحافیوں نے اس کورٹ کے سامنے اجتماع کیا جہاں جاسوسی کے الزام میں قید کینیڈین شہری مائکل کاروریگ کے خلاف مقدمے کی سماعت ہو رہی تھی ۔

اجتماع کرنے والے غیرملکی صحافی و سفارت کار، کینیڈا کے ان دونوں شہریوں کی رہائی کا مطالبہ کررہے تھے۔
کینڈا کے ایک سینئر سفارتکار نے کہا ہے کہ انھیں بیجنگ میں کاوریگ کے خلاف مقدمے کی کارروائی کے دوران حاضر رہنے سے روک دیا گیا ہے ۔

چین میں جاسوسی کے الزام میں قید دوسرے کینیڈین شہری مائکل اسپاور کے خلاف مقدمے کی سماعت بند دروازے کے پیچھے ہوئی ۔

کاوریگ کو کینیڈا کا سابق سفارتکار بتایا جا رہا ہے اور ان پر سرکاری اور انٹیلیجنس دستاویزات کی جاسوسی کا الزام ہے اور اسپاور پر سرکاری اطلاعات چوری کر کے اسے غیرقانونی طریقے سے بیرونی طاقتوں کو بھیجنے کا الزام ہے۔ کینیڈا کے ان دونوں جاسوسوں کو دسمبر دوہزار اٹھار میں گرفتار کیا گیا تھا۔

خبروں  کے لئے ہمارا نیا فیس بک پیج جوائن کيجئے 

 ٹویٹر پر ہمیں فالو کریں 

یوٹیوب پر ڈراموں کے لئے سبسکرائب کریں 

ٹیگس