روس ؛ تجارتی لین دین میں ڈالر کو حذف کرنے پر تاکید
روس کے وزیرخارجہ نے تجارتی لین دین میں ڈالر کے بجائے اپنی ملکی کرنسی کے استعمال پر تاکید کی ہے -
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ڈالر کے بجائے ملکی کرنسی کے استعمال پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طریقہ کار سے امریکی پابندیوں کے خطرات میں کمی آئے گی اور یہ کام ٹیکنالوجی کی خود مختاری کی تقویت کے ذریعے انجام دیا جا سکتا ہے۔
سرگئی لاؤروف نے مزید کہا کہ ہمیں مغرب کے زیر کنٹرول عالمی مالیاتی سسٹم سے دوری اختیار کرنے کی توانائی پیدا کرنا چاہئے۔
روس کے وزیرخارجہ نے امریکا کے ذریعے روس اور چین کی ٹیکنالوجی کے میدان میں پیشرفت کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کئے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو اور بیجنگ کو چاہئے کہ وہ موجودہ مغربی ٹیکنالوجی کی نسبت اپنی خودمختاری کو بڑھائیں اور مضبوط بنائیں۔
روس کے وزیرخزانہ نے بھی فروری کے مہینے میں اس ملک کے کرنسی لین دین میں امریکی ڈالر اور یورو کے استعمال میں کمی کی خبر دی تھی ۔
چین روس کا اصلی ترین تجارتی پارٹنر ہے اور سن دوہزار انیس میں فریقین کا تجارتی لین دین سو ارب ڈالر تک پہنچ گیا جسے دونوں ممالک دو ہزار چوبیس تک دوسو ارب ڈالر تک پہنچانے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔