Mar ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۲:۲۰ Asia/Tehran
  • نہر سوئز میں پھنسے بحری جہاز کو نکال لیا گیا

نہر سوئز میں پھنسے تائیوان کے ایور گرین نامی مال بردار بحری جہاز کو نکال لیا گیا ہے۔

 مغربی ذرائع ابلاغ اور مقامی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق نہر سوئز میں پھنسے مال بردار ایور گرین بحری جہاز کو چھے روز کی جدوجہد کے بعد نکال لیا گیا ہے ۔

نہر سوئیز ایشیا و یورپ کے درمیان جہاز رانی کا  اہم ترین اور مختصر ترین راستہ ہے ۔

دنیا کی تقریبا بارہ فیصد بحری تجارت نہر سوئیز کے راستے ہی انجام پاتی ہے ۔

نہر سوئیز مصر کے لئے آمدنی کا ایک اہم ذریعہ شمار ہوتی ہے۔

ایورگرین بحری جہاز چین سے ہالینڈ کے لئے مال لے کر روانہ ہوا تھا تاہم چوبیس مارچ کو نہر سوئز سے گذرتے وقت اس نہر کے مشرقی کنارے میں پھنس گیا تھا۔

اس مال بردار بحری جہاز کی مالک جاپان کی ایورگرین کمپنی ہے ۔ گذشتہ ایک سو پچاس سال سے نہر سوئز میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا تھا۔

ٹیگس