Mar ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۶:۰۰ Asia/Tehran
  • کورونا ویکسین کی تقسیم پر یورپ اور برطانیہ میں جنگ شدت اختیار کرگئی

کورونا ویکسین کی تقسیم کے حوالے سے برطانیہ اور یورپی یونین میں اختلافات مزید شدت اختیار کرگئے ہیں۔

برٹش سوئس کمپنی کی اسٹرازینیکا  کورونا ویکسین کے تقسیم کے معاملے پر برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان اختلافات میں شدت ایسے وقت میں پیدا ہوئی جب یورپ کے بیشتر ملکوں کو کورونا وائرس کی تیسری اور شدید ترین لہر کا سامنا ہے۔

دسمبر دوہزار بیس سے اب تک یورپی یونین نے دنیا کے تیس ملکوں کو سات کروڑ سات لاکھ خوراک کورونا ویکسین برآمد کی ہے  جن میں ایک کروڑ دس لاکھ خوراکیں صرف برطانیہ کو فراہم کی گئی ہیں جبکہ برطانیہ میں تیار ہونے والی اسٹرازینیکا کی ایک بھی خوراک یورپی یونین کو فراہم نہیں کی گئی۔

موجودہ صورتحال کے پیش نظر یورپی یونین نے کورونا ویکسین کی برآمدات  کو کنٹرول کرنے کا نظام وضع کرکے اس پر عملدرآمد بھی شروع کردیا ہے-

 

 

ٹیگس