Apr ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۱:۱۱ Asia/Tehran
  • نائجیریا میں مسلح گروہوں کے خلاف فوج کا آپریشن

نائیجریا کے جنگلات میں فوجی کارروائی کے دوران دسیوں مسلح افراد مارے گئے ہیں۔

نائیجیریا کے صوبے قدونہ میں مسلح گروہوں کے خلاف آپریشن میں 24 افراد ہلاک ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق قدونہ صوبائی سلامتی و امور داخلہ کمشنر ساموئیل آرووان کا کہنا ہے کہ فو ج نے اس صوبے کے علاقے برنین گواری کے ایک جنگلی علاقے میں روپوش مسلح گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا ہے۔

حکام کے مطابق اس کارروائی کے دوران24 مسلح افراد کو نشانہ بنایا گیا جبکہ بڑی تعداد میں  مسلح افراد زخمی حالت میں فرار ہونے ہوگئے۔

سرکاری ذرا‏ئع کا کہنا ہے کہ اس حملے میں  مسلح گروہوں کی پناہ گاہوں کو تباہ کر دیا گیا اور وہاں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

ٹیگس