صومالیہ میں خود کش دھماکہ
Apr ۱۱, ۲۰۲۱ ۰۷:۰۴ Asia/Tehran
صومالیہ میں خودکش حملے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
صومالیہ میں بائیوڈا کے گورنر خودکش حملے میں بال بال بچ گئے تاہم اس حملے میں انکے باڈی گارڈ سمیت 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق صومالیہ میں بائیڈوا کے گورنر ایک ہوٹل سے باہر آرہے تھے کہ خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا، خوش قسمتی سے اس حملے میں گورنر محفوظ رہے۔
خودکش حملے میں گورنر کے دو محافظوں سمیت 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 2 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔