افغانستان سے مئی میں نہیں بلکہ ستمبر میں نکلیں گے: امریکہ
امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں موجود امریکہ کے فوجیوں (باوردی دہشت گردوں) کو ان کے گھروں ميں واپس لوٹائے جانے کا وقت آگیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن کا کہنا ہے کہ صدربائیڈن امریکی افواج کی واپسی سے متعلق جلد گفتگو کریں گے جبکہ ہم نے افغانستان میں اپنے اہداف حاصل کر لیے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ امریکی افواج کو افغانستان سے واپس لایا جائے۔
امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگلے چند ہفتوں اور مہینوں میں امریکہ نیٹو کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔
ادھرروسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ معاہدے کی خلاف ورزی سے کشیدگی بڑھنے کا خطرہ ہے۔
روسی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ صدر جو بائیڈن نے افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا 11 ستمبر سے پہلے کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ امریکہ طالبان معاہدے کے مطابق امریکی افواج کو افغانستان سے مئی تک نکلنا ہے۔
افغان طالبان نے معاہدے کے تحت انخلا نہ ہونے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی دے رکھی ہے۔