Apr ۱۵, ۲۰۲۱ ۲۲:۳۹ Asia/Tehran
  • امریکہ اور روس میں پھر ٹھن گئی

پابندیاں عائد کرنے اور سفارت کاروں کو بے دخل کرنے کےایگزیکٹو آڈر جاری

امریکی صدر جوبائیڈن نے روس پر نئی پابندیاں عائد کرنے اور اس کے سفارت کاروں کو امریکہ سے بے دخل کرنے کےایگزیکٹو آڈر پر دستخط کردیے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس پر پابندیاں امریکہ میں ہونے والے سائبر حملوں اورصدارتی انتخابات میں مداخلت کے جواب میں عائد کی گئی ہیں۔ 

 امریکی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سولر ونڈز کے نام سے مشہور ہیکنگ کی اس کارروائی میں روسی ہیکرز نے بڑے پیمانے پر نقصان دہ کوڈز کے ساتھ سافٹ ویئرز استعمال کئے تھے جس سے انہیں امریکہ کی کم از کم نوایجنسیوں کے نیٹ ورک اور خفیہ معلومات تک رسائی ملی تھی۔

ہیکنگ کے علاوہ گزشتہ ماہ امریکی حکام نے الزام عائد کیا تھا کہ روسی صدر ولادیمر پوتین نے انتخابات میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جتوانے کے لیے انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی تھی۔

اس رپورٹ کے منظرعام پر آنے کے بعد جو بائیڈن نے کہا تھا کہ روسی صدر پوتین کو 2020 کے امریکی انتخابات میں مداخلت کی قیمت چکانی پڑے گی۔

 

 

ٹیگس