Apr ۱۹, ۲۰۲۱ ۰۸:۴۵ Asia/Tehran
  • میانمار میں فوج مظاہروں پر قابو پانے میں ناکام

میانمار میں فوج کی جانب سے طاقت کے استعمال کے باوجود مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے

اطلاعات کے مطابق میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف عوامی مظاہرے جاری ہیں۔ میانمار کے مختلف شہروں میں فوجی حکومت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، مظاہروں کو روکنے اور لوگوں کو منتشر کرنے کے لئے سکیورٹی فورسز نے عوام پر فائر کھول دیا۔

عوام کی طرف سے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اہلکار براہ راست گولیاں چلا رہے ہیں اور کمانڈر فوجیوں کو حکم دے رہا کہ لوگوں کو جان سے مار دو۔

واضح رہے کہ میانمار میں فوجی کودتا کے بعد فوج کے ہاتھوں مارے جانے والے افراد کی تعداد 730 سے زائد ہو چکی ہے۔

ادھر ایک اطلاع کے مطابق میانمار میں فوج مخالف اتحاد نے "مِن کو نائنگ"  کی قیادت میں متوازی حکومت تشکیل دیا ہے۔

متوازی حکومت میں سابق پارلیمنٹیرین اورمظاہرین کی قیادت کرنے والے افراد شامل ہیں۔

مِن کو نائنگ نے عوام سے متوازی حکومت سے تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔

من کو نائنگ نے کہا ہے کہ ہم عسکری حکومت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہتے ہیں، عالمی برادری کی حمایت حاصل کرنا متوازی حکومت کی اولین ترجیح ہے، انہوں نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ وینزویلا کی طرز پر ہماری حکومت کو بھی تسلیم کریں۔

ٹیگس