Apr ۲۰, ۲۰۲۱ ۰۹:۰۴ Asia/Tehran
  • یونان میں تارکین وطن کو زندہ جلانے کی ویڈیو وائرل

  یونان نے تارکین وطن کے ساتھ انسانیت سوز مظالم کی انتہا کرتے ہوئے انہیں زندہ جلا دیا۔

ترکی کی حکومت نے انکشاف کیا ہے کہ یونان میں تارکین وطن کے ساتھ انسانیت سوز مظالم کئے جارہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سوئے نے یونانی اہلکاروں کی طرف سے تارکین وطن کو زندہ جلانے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

وزیر داخلہ نے لکھا کہ تارکین وطن کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کا عمل یورپ کی زیرنگرانی قتل عام کے مترادف ہے۔

تارکین وطن کی کشتی کو ترکی کی جانب جبری طور پر دھکیلا گیا تھا، جس کے بعد ترک کوسٹ گارڈ نے فوری آپریشن کرتے ہوئے تمام مسافروں کو بچا لیا۔

تارکین وطن نے بتایا کہ یونانی اہلکاروں کی جانب سے ان پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی گئی اور زبردستی ترکی کی جانب جانے پر مجبور کیا گیا ۔

ٹیگس