Apr ۲۵, ۲۰۲۱ ۱۹:۳۶ Asia/Tehran
  • انڈونیشیا کی لاپتہ آبدوز کا سراغ مل گیا،  آبدوز میں سوار سبھی ہلاک

انڈونیشیا کے صدر نے لاپتہ ہونے والی آبدوز کے ڈوب جانے کی تصدیق کرتے ہوئے قوم کو تعزیت پیش کی ہے۔

جکارتا سے ہماے نمائندے کے مطابق صدر جوکو ویدودو نے اتوار کے روز اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بحریہ کی لاپتہ ہونے والی آبدوز دریائے بالی میں غرق ہو گئی ہے اور اس میں سوار تمام نیوی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

انڈونیشیا کے صدر نے مرنے والوں کے لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہم سب کے لیے انتہائی اندوہناک دن ہے۔

انڈونیشیا کی فوج کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق غرق شدہ آبدوز دریائے بالی میں ساڑھے آٹھ سو میٹر کی گہرائی میں پائی گئی ہے اور اس میں سوار تمام ترپن نیوی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں انڈونیشیا کی سب میرین فورس کے کمانڈر بھی شامل ہیں۔

ٹیگس