Apr ۲۶, ۲۰۲۱ ۲۱:۰۵ Asia/Tehran
  • روس کی غیر دوست ممالک کی فہرست، امریکہ سب سے اوپر

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے امریکہ کا نام، غیر دوست ممالک کی فہرست میں شامل کیے جانے کا اعلان کیا ہے۔

ماسکو میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے بتایا کہ ، غیر دوست ممالک کی فہرست کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کے مطابق صدر ولای میر پوتین کے حالیہ فرمان کی روشنی میں غیر دوست ممالک کی اس فہرست میں امریکہ کا نام سب سے پہلے شامل کیا جائے گا۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ صدارتی فرمان کے تحت دشمن ملکوں کے خلاف جوابی اقدامات بھی انجام دیئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ روسی صدر ولادی میرپوتین نے جمعے کے روز ایک فرمان جاری کرکے ، حکومت کو بعض مغربی ملکوں کے غیردوستانہ  اقدامات کے خلاف جوابی چارہ جوئی کا پابند بنادیا ہے۔

ٹیگس