مقبوضہ فلسطین، مذہبی اجتماع میں بھگدڑ 200 افراد ہلاک و زخمی
مقبوضہ فلسطین میں پل ٹوٹ جانے کے باعث کم سے کم دو سو افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔
پل ٹوٹنے کا یہ واقعہ جمعے کو علی الصبح شمالی الخلیل کے علاقے کوہ جرمق کے قریب صیہونیوں کی ایک مذہبی تہوار کے دوران پیش آیا، ہزاروں صیہونی جمعرات کی شب اس مقام پر واقع قدیم زیارت گاہ میں سالانہ مذہبی رسومات کی ادائگی کے لیے جمع ہوئے تھے۔
اسرائیل میں مذہبی اجتماع میں بھگدڑ مچنے سے 44 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوئے۔ اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتیں صیہونیوں کے مذہبی اجتماع میں ایک پل کے گرنے اور بھگدڑ مچنے سے ہوئیں۔
بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاکتیں اسٹیج گرنے اور بھگدڑ مچنے کی وجہ سے ہوئیں۔ اس واقعہ میں زخمی اور ہلاک ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے اسے بڑی تباہی قرار دیتے ہوئے ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ یہودیوں کا مذہبی میلہ مقبوضہ فلسطین کے شہر میرون میں کل رات جاری تھا جہاں صیہونیوں کی بڑی تعداد سالانہ عوامی اجتماع میں شریک تھی۔