May ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۷:۵۰ Asia/Tehran
  • امریکہ چین کے ساتھ عسکری مقابلہ آرائی سے ہراساں

امریکی وزیرخارجہ نے چین اور امریکہ کے درمیان عسکری مقابلہ آرائی پر خوف و ہراس کا اظہار کرتے ہوئے اسے دونوں ملکوں کے مفادات کے برخلاف بتایا ہے -

امریکی وزیرخارجہ آنٹونی بلنکن نے سی بی ایس ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ چین نے حالیہ مہینوں میں ملک سے باہر جارحانہ اقدامات کئے ہیں اور زیادہ دشمنانہ رویہ اختیار کیا ہے ۔ انٹونی بلنکن نے اس سوال کے جواب میں کہ کیا واشنگٹن ، بیجنگ کے خلاف جنگ اور فوجی مقابلہ آرائی کی جانب بڑھ رہا ہے کہا کہ اگر ہم اس حد تک آگے بڑھ جائیں یا اس راستے پر چلنا بھی چاہیں تو یہ یقینا امریکہ اور چین کے مفادات کے خلاف ہے ۔

بائیڈن حکومت نے جمعے کو اعلان کیا تھا کہ چین نے تجارتی سمجھوتے کے پہلے فیز میں امریکہ کی معنوی مالکیت کے حقوق کی حمایت و حفاظت کے معاہدے پر عمل نہیں کیا ہے جو گذشتہ برس دونوں ملکوں کے درمیان طے پایا تھا-

ٹیگس