May ۱۰, ۲۰۲۱ ۰۸:۳۸ Asia/Tehran
  • مقبوضہ علاقوں میں آباد صیہونیوں کی نیندیں حرام

غزہ کے اطراف ميں واقع صیہونی بستیوں میں خطرے کے سائرن بجنے لگے۔

فلسطینی ذرائع نے غزہ کے اطراف ميں واقع صیہونی تارکین وطن کی کالونیوں میں راکٹ حملوں کے خطرے کے پیش نظر سائرن کی آوازيں سنائی دیئے جانے کی خبر دی ہے۔

شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عسقلان اور غزہ کے اطراف میں واقع سبھی آبادیوں سے سائرن بجنے کی آوازیں سنائي دے رہی ہیں۔

دوسری جانب صیہونیوں نے غزہ کے علاقے سے صیہونی بستیوں پر کئی راکٹ داغے جانے کی خبر دی ہے تاہم صیہونی فوجیوں نے دعوی کیا ہے کہ غزہ سے فائر کئے جانے والے کم ازکم 4 راکٹوں کو فضا میں تباہ کردیا گیا ہے۔

شدید فوجی سنسر کے با‏‏‏عث ان راکٹ حملوں سے متعلق تفصیلات سامنے نہيں آسکی ہيں۔

ٹیگس