مقبوضہ غرب اردن میں یہودی عبادتگاہ میں حادثہ؛ ڈیڑھ سو سے زائد صیہونی ہلاک و زخمی
خود ساختہ اسرائیلی ریاست کے زیر کنٹرول مقبوضہ غرب اردن میں سیٹنگ اسٹینڈ گرنے کا جان لیوا حادثہ رونما ہوا ہے۔
خود ساختہ اسرائیلی ریاست میں یہودیوں کی ایک عبادت گاہ میں مذہبی رسوم کی ادائیگی کے لیے بنایا گیا پلیٹ فارم ٹوٹ جانے کے باعث کم سے کم دو یہودی ہلاک اور ڈیڑھ سو سے زائد زخمی ہوگئے۔
خبروں کے مطابق، غرب اردن کی غیر قانونی صیہونی بستی جعفان زییف میں واقع ایک کنیسہ میں یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بڑی تعداد میں لوگ مذہبی رسومات کی ادائیگی میں مصروف تھے۔
صیہونی حکومت کے پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ حادثے کے وقت ساڑھے چھے سو کے قریب لوگ کنیسہ میں موجود تھے۔
مقامی طبی ذرائع نے بھی اس واقعے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تصدیق کی اور بتایا ہے کہ مغربی کنارے کے ایک عبادت خانے میں اسٹینڈ گرنے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
گزشتہ ماہ بھی شمال مغربی الخلیل کے علاقے کوہ جرمق میں ایک مذہبی تہوار کے دوران پل ٹوٹ جانے کے باعث پینتالیس صیہونی ہلاک ہوگئے تھے۔