May ۱۷, ۲۰۲۱ ۲۳:۳۰ Asia/Tehran
  • ایرانی وزیر خارجہ کا دورۂ ویٹیکن

اٹلی، ویٹکن میں پاپ فرنسیس سے اسلامی جمہویہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف کی ملاقات

 ایرانی محکمہ خارجہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، "محمد جواد ظریف" نے پیر کے روز ویٹکن میں  کیتھولک عیسائيوں کے رہنما پوپ فرانسس سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس موقع پر محمد جواد ظریف نے ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیوں باالخصوص ادویات اور ویکسین کی عدم فراہمی کو امریکہ کی معاشی جنگ قرار دیا اور اس حوالے سے پوپ فرانسس کے تعمیری موقف کا شکریہ ادا کیا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے مختلف مذاہب کی جانب سے فلسطینی عوام کے خلاف مسلط کردہ سخت صورتحال سے متعلق پوپ فرانسس کے مثبت موقف کو سراہا۔

اس ملاقات میں، عالمی برادری میں اخلاقی اصولوں کے میدان میں الہی مذاہب کے مشترکہ نظریہ کے ساتھ ساتھ خاندان کی اہمیت کی حمایت، جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ظریف نے پوپ فرانسس سے ملاقات کے بعد ویٹیکن میں اپنی ملاقاتوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ان ملاقاتوں میں بین الاقوامی صورتحال، ایران کے خلاف عائد پابندیوں، اسلامی معاشرے میں اخلاق کے کردار، خاندان کی اہمیت اور اس کی حمایت اور فلسطین کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

ایران کے وزیر خارجہ نے اپنی حالیہ ملاقاتوں کو اہم اور تعمیری قرار دیتے ہوئے مقبوضہ فلسطین میں حالیہ واقعات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کی حالیہ صورتحال افسوسناک ہے؛ اس کے علاوہ لبنان کیخلاف عائد پابندیوں نے عوام پر بُرے اثرات مرتب کیے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ نے اس سے پہلے ویٹیکن کے وزیراعظم "کارڈینال پارولین"، وزیر خارجہ اور آرچ بشپ "کالاگر" سے ملاقاتیں کی تھیں۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیرخارجہ نے اس سے پہلے اپنے اطالوی ہم منصب "لویی جی دی مایو" سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس موقع پر فریقین نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

 خیال رہے کہ ظریف نے دورے اٹلی سے پہلے میڈریڈ کا دورہ کیا اور اسپین کے حکام سے باہمی، علاقائی اور بین الاقوامی تعاون پر گفتگو کی تھی۔

ٹیگس