May ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۴:۳۶ Asia/Tehran
  • امریکہ: مسافر بس میں فائرنگ، تین خواتین ہلاک اور چار زخمی

امریکہ میں ایک مسافر بس کے اندر کی جانے والی فائرنگ میں 7 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کا یہ واقعہ ریاست کیلی فورنیا کے شہر اوکلینڈ میں پیش آیا ہے جس کے دوران کم سے کم تین خواتین ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوگئیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ بس فائرنگ اتفاقی طور پر نہیں بلکہ جان بوجھ کر کی گئی ہے۔

تاحال اس واقعے کے حوالے سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ۔

امریکہ دنیا کی پانچ فی صد آبادی کا مالک ہے تاہم آتشیں ہتھیاروں سے تشدد اور قتل عام کے واقعات میں ملوث امریکیوں کا تناسب اکتیس فیصد ہے۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ پچھلے پندرہ ماہ کے دوران سینتالیس ہزار امریکی شہری فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہوچکے ہیں۔

ٹیگس