تہران کے ساتھ سمجھوتے کی مدت میں توسیع کے بارے میں صلاح و مشورہ کر رہے ہیں : آئی اے ای اے
May ۲۰, ۲۰۲۱ ۱۹:۴۶ Asia/Tehran
ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام کے ساتھ تہران اور ایجنسی کے درمیان تین ماہ تک کے تعاون کے سمجھوتے کی مدت میں توسیع پر صلاح و مشورہ کررہی ہے -
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی نے اس بیان میں کہا ہے کہ فریقین تعاون کے موجودہ سمجھوتے پر عمل درآمد کے سلسلے میں صلاح و مشورہ کر رہے ہیں اورآئی اے ای اے کے سربراہ رافائل گروسی آئندہ چند دنوں میں بورڈ آف گورنرس کو اس سلسلے میں اطلاع دیں گے۔
ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کا بیان ایسے عالم میں سامنے آیا ہے کہ آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے بارے میں ایران کی جانب سے دی جانے والی مہلت جمعے کو ختم ہو رہی ہے تاہم ایٹمی سمجھوتے کے فریقوں میں ابھی تک اس سمجھوتے کی بحالی کے سلسلے میں اتفاق رائے حاصل نہیں ہوا ہے۔