May ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۰:۳۸ Asia/Tehran
  • جنگ غزہ، نتن یاہو کے تابوت پر آخری کیل ثابت ہو رہی ہے، مظاہروں میں تیزی، استعفے کا مطالبہ بڑھا

صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف ایک بار پھر مظاہروں میں شدت آ گئی ہے ۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیراعظم نتن یاہو کے خلاف مظاہروں کی تازہ لہر شروع ہوگئی ہے اور سنیچر کی رات مقبوضہ فلسطین میں ان کے گھر کے سامنے مظاہرے پھر سے شروع ہو گئے۔

مظاہرین اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر" مجرم اور کرپٹ وزیراعظم" جیسے نعرے درج تھے۔

صیہونی حکومت کے وزیراعظم کے خلاف مالی بدعنوانی کے الزام میں مقدمے کی سماعت شروع ہو گئی ہے۔

ٹیگس