مالی میں فوجی کودتا، صدر اور وزیراعظم گرفتار
May ۲۵, ۲۰۲۱ ۰۹:۵۵ Asia/Tehran
ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی میں ہونے والی فوجی بغاوت کے بعد بڑے پیمانے پر گرفتاریاں ہوئی ہیں۔
رائٹرڑ کی رپورٹ کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی میں ہونے والی فوجی بغاوت کے بعد اس ملک کے صدر«باه نداو»، وزیر اعظم «موکتار اونین» اور وزیر دفاع «سلیمانه دوکور» کو گرفتار کر کے دارالحکومت سے باہر فوجی چھاونی «کاتی» میں منتقل کردیا گیا ہے۔
در ایں اثناء مالی میں امریکی سفیر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے مالی کے دارالحکومت «باماکو» میں فوجی نقل و حمل کے بڑھنے کی خبر دیتے ہوئے امریکی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اس ملک کا غیر ضروری سفر کرنے سے اجتناب کریں۔