May ۲۸, ۲۰۲۱ ۲۲:۴۰ Asia/Tehran
  • اسرائیل کے خلاف دنیا متحد، صیہونی وزیر اعظم تلملا گئے، دے دیا شرمناک بیان

صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کے خلاف اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کی جانب سے تحقیقات کی قرارداد کی منظوری کو صیہونی وزیر اعظم نے شرمناک قرار دیتے ہوئے دعوی کیا کہ غزہ پٹی پر حملہ اور فلسطینی بچوں اور خواتین کا قتل عام قانونی تھا۔

رشا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو نے جمعے کو ٹوئٹ کرکے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کی قرارداد کو شرمناک قرار دیا اور دعوی کیا کہ اس سے صرف فلسطینی مزاحمتی گروہوں کو اسرائیل پر حملے جاری رکھنے کے لئے حوصلہ ملے گا۔

نتن یاہو نے ٹوئٹ کیا کہ آج کا شرمناک فیصلہ، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے اسرائیل مخالف جنون کی ایک اور مثال ہے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ ایک بار پھر کونسل میں غیر اخلاقی اکثریت نے ایک دہشت گرد گروہ کو نظر انداز کیا۔

در ایں اثنا اسرائیلی سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے میں فلسطینی بچوں کے اغوا اور انہیں ایذائیں دیئے جانے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو گیا ہے۔

ٹیگس