امریکہ کی پول کھل گئی
امریکہ کی دہشتگرد فوج نے 2020 میں مارے گئے 23 عام شہریوں کی ہلاکت کی ذمےداری آخر کار تسلیم کرلی۔
امریکی وزارت جنگ پینٹاگون کے مطابق غیرملکی وار زونز میں ملٹری آپریشنز کے دوران 23 عام شہری ہلاک اور 10 زخمی ہوئے جن میں سے صرف افغانستان میں ہی آپریشنز کے دوران 20 عام شہری ہلاک ہوئے۔
پینٹاگون کے حکام کا کہنا تھا کہ صومالیہ اور عراق میں آپریشن کے دوران ایک ایک شہری ہلاک ہوا تاہم امریکہ نے دعوی کیا کہ آپریشنز کےدوران عام شہریوں کی ہلاکتیں غیر ارادی طور پر ہوئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کانگریس نے 2020 ء میں لواحقین کے لیے 30 لاکھ ڈالر مختص کیے، تاہم جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو پینٹاگون نے تاحال کوئی ادائیگی نہیں کی۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں امریکہ کے باوردی دہشتگردوں کی دہشتگردانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک لاکھوں افراد جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں۔