Jun ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۳:۵۹ Asia/Tehran
  • امریکہ کو چين کا انتباہ، دباؤ ميں نہیں آئیں گے

بیجنگ نے واشنگٹن کو انتباہ دیا ہے کہ امریکہ کو چینی کمپنیوں پر دباؤ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے چینی کمپنیوں کو دبانے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

چین نے اپنی 59 کمپنیوں پر عائد کی گئی امریکی پابندیوں پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوبائیڈن انتظامیہ چینی کمپنیوں کو دبانے والی پابندی کی نام نہاد فہرستیں ختم کردے۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا ہے کہ امریکہ نے 59 چینی کمپنیوں پر پابندی عائد کرکے جانبداری کا ثبوت دیا ہے اور چینی کمپنیوں پر پابندی امتیازی سلوک  اور غیر منصفانہ عمل ہے۔

چینی حکومت کے ترجمان وانگ وین بین نے امریکی پابندیوں کو عالمی  قوانین کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین اپنی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کے استحکام کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے گا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے دو روز قبل ہی ایک حکم نامے پر دستخط کیے ہیں جس میں چین کی 59 کمپنیوں کی سرمایہ کاری پر پابندی عائد کی گئی پے۔

 امریکہ نے ان کمپنیوں پر چینی فوج سے تعلق رکھنے اور امریکیوں کی جاسوسی کا الزام عائد کیا تھا۔

 

 

ٹیگس