Jun ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۲:۳۰ Asia/Tehran
  • میانمار، فوجی ٹرانسپورٹ طیارے کو حادثہ

میانمار میں فوجی طیارہ گرنے کے حادثے میں 12 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ جمعرات کی صبح میانمار کے دوسرے بڑے شہر مانڈلائے میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

سرکاری ذرا‏ئع کے مطابق مذکورہ ہوائی جہاز دارالحکومت " نائپیداؤ"  سے " پین او لوین" شہر جارہا تھا کہ دوران لینڈنگ حادثے کا شکار ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق طیارے پر مجموعاً 16 افراد سوار تھے جن میں سے دو افراد زندہ بچ گئے ہیں جن میں طیارے کا پائلٹ بھی شامل ہے۔

 

 

ٹیگس