Jun ۱۴, ۲۰۲۱ ۲۲:۳۴ Asia/Tehran
  • چین کے ساتھ سرد جنگ نہیں چاہتے: نیٹو

نیٹو کے سربراہ نے بریسلز میں سربراہی اجلاس کے آغاز سے قبل کہا ہے کہ چین کے ساتھ نئی سرد جنگ شروع کرنے کا کوئی ایجنڈا زیرغور نہیں ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق نیٹو کے سربراہ ینس اسٹولٹنبرگ نے کہا ہے کہ ہم چین کے ساتھ سرد جنگ شروع نہیں کرنا چاہتے اور چین ہمارا دشمن نہیں ہے تاہم ہمیں ایک اتحادی کی حیثیت سے اپنی سیکورٹی کے لئے چین کے ابھرنے سے پیدا ہونے والے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار رہنا چاہئے۔

نیٹو کے سربراہ نے چین کو اس اجلاس کا ایک اہم موضوع قرار دیا اور کہا کہ ہمیں چین کے ساتھ ماحولیات کی تبدیلی اور ترک اسلحہ کے بارے میں اشتراک عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ اسٹولنبرگ نے کہا کہ چین کا مقابلہ کرنا کسی ایک ملک کا کام نہیں ہے اور نیٹو کے اجلاس کا اعلامیہ چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو روکنے کے لئے نئی اسٹریٹیجی پر مشتمل ہوگا-

ٹیگس