Jun ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۷:۳۴ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ، چھے ہلاک چھے زخمی

جنوبی امریکہ میں ایک صنعتی کارخانے میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق امریکہ میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور اس بار فائرنگ کا واقعہ جنوبی امریکہ کے آلاباما میں ایک کارخانے میں پیش آیا ہے۔ فائرنگ کا یہ واقعہ فائربریگیڈ کا پائپ بنانے والی میولر فیکٹری میں اس وقت پیش آیا جب قاتل نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ شروع کردی اور پھر گاڑی میں بیٹھ کر بھاگ گیا۔

علاقے کی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو کارخانے سے چوبیس کلومیٹر کی دوری پر دیکھا گیا تاہم پولیس کے پہنچنے سے پہلےہی اس نے خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا۔ پولیس نے اس واقعے کی مزید تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔

درایں اثنا فائرنگ کا ایک اور واقعہ شہر شکاگو میں پیش آیا ہے جس میں چار افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں۔

 

 

ٹیگس