صیہونی حکومت کے لئے امریکی امداد
صیہونی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ امریکی حکومت نے تل ابیب کے اسٹروم ڈوم ڈیفینس سسٹم کے لئے میزائلی ذخائر کو پورا کرنے کے لئے ایک بجٹ مخصوص کردیا ہے۔
چینل چوبیس آئی نے اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکی وزیر جنگ لوئیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ اسٹروم ڈوم کے میزائل ذخائر کو غزہ کی حالیہ جنگ سے پہلے کی حالت میں پہنچانے کے لئے واشنگٹن مدد کرے گا۔
اس رپورٹ کے مطابق امریکہ نے اس مقصد کے لئے ایک ارب شیکل مختص کیا ہے اور یہ منصوبہ امریکی کانگریس میں بھیج دیا گیا ہے کہ جو اس وقت صیہونی حکومت کے لئے سیکورٹی امداد اور امریکی بجٹ کا جائزہ لے رہی ہے ۔ امریکہ نے یہ فیصلہ صیہونی حکومت کے وزیر جنگ بنی گانٹس کے دورہ واشنگٹن کے بعد کیا ہے۔
غزہ کی حالیہ جنگ میں صیہونی حکومت کے اسٹروم ڈوم میزائل سسٹم کو بھاری نقصان پہنچا ہے اور بنی گانٹس اس نقصان کی کچھ بھرپائی اور امداد کے لئے واشنگٹن گئے تھے۔