Jun ۲۱, ۲۰۲۱ ۰۹:۲۹ Asia/Tehran
  • معاہدے کے تحت ایران کی ایٹمی تنصیبات تک عالمی ایجنسی کی رسائی محدود کر دی گئی

آئی اے ای اے کی تازہ ترین رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ طے شدہ معاہدے کے تحت ایران کی ایٹمی تنصیبات تک رسائی محدود ہو گئي ہے۔

عالمی ایٹمی انرجی ایجنسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات تک رسائی بہت ہی محدود ہو گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق آئی اے ای اے کے سربراہ رافائل گروسی نے اپنے ایک انٹرویو بتایا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدے کی مدت 24 جون کو ختم ہو رہی ہے۔ گروسی نے اس معاہدے کو ایک غیرپائدار سمجھوتہ قرار دیا اور کہا کہ صداقت آزمائے جانے کے تعلق سے یہ کوئی مناسب سمجھوتہ نہیں ہے۔

رافائل گروسی نے کہا کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر آئی اے ای اے کی دسترسی کا امکان بہت ہی محدود ہو کر رہ گيا ہےاور ایران کی ایٹمی تنصیبات کے تعلق سے ایجنسی کو اس سے زیادہ محدود نہيں ہونا چاہیے۔

عالمی ایٹمی انرجی ایجنسی کے سربراہ رافائل گروسی نے اس کے ساتھ ہی کہا کہ آئي اے ای اے کے انسپکٹروں کی جانب سے ایران کی ایٹمی تنصیبات کی نگرانی کا عمل روز بروز محدود ہو رہا ہے، بہت ہی محدود ہے، اسی لئے ایجنسی کی آخری رپورٹ میں، میں نے ان تمام چيزوں کا ایک ڈرافٹ بنا دیا ہے جنہيں ہمارے انسپکٹرز نہیں دیکھ سکتے۔

ٹیگس