Jun ۲۵, ۲۰۲۱ ۰۹:۳۶ Asia/Tehran
  • کینیا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ 23 فوجی ہلاک و زخمی

کینیا میں فوج کا ایک ہیلی کاپٹر "کاجیاڈو" Kajiado کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق کینیا کی فوج کا کہنا ہے کہ دارالحکومت نایروبی کے قریب فوجی ہیلی کاپٹر سانحہ سے دوچار ہوا جس کے نتیجے میں 10 فوجی ہلاک اور 13 زخمی ہوئے ہیں۔ فوج کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والے فوجی ٹریننگ کیلئے جا رہے تھے۔ ابھی تک فوجی ہیلی کاپٹر کے گرنے کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔ تاہم تحقیقات کا آغاز ہو گیا ہے۔

ٹیگس