Jun ۲۵, ۲۰۲۱ ۱۹:۵۶ Asia/Tehran
  • غرب اردن میں صیہونی بستیوں کی تعمیر غیر قانونی ہے: گوترش

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ غرب اردن میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کا منصوبہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش اور مغربی ایشیا میں امن کے عمل میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ٹور ونسلینڈ نے کہا ہے کہ تیئیس دسمبر دو ہزار سولہ کو سلامتی کونسل کی پاس کردہ قرارداد کے مطابق صیہونی بستیوں کی تعمیر غیر قانونی ہے اس لئے غرب اردن اور بیت المقدس میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کو فوری طور پر بند ہو جانا چاہئے۔

اقوام متحدہ نے واضح کیا کہ صیہونی حکومت غرب اردن اور بیت المقدس میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کے ذریعے سلامتی کونسل کی قرارداد اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔

اقوام متحدہ نے تیئیس دسمبر دو ہزار سولہ کو امریکہ کو چھوڑ کر چودہ رکن ملکوں کی حمایت سے ایک قرارداد منظور کر کے غرب اردن اور بیت المقدس میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔

ٹیگس