روسی فوج کو عنقریب ایس 500 سے لیس کیا جائے گا
Jun ۲۹, ۲۰۲۱ ۲۰:۳۱ Asia/Tehran
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ روسی فوج کو عنقریب ایس پانچ سو میزائل سسٹم اور سرمت سپر سونک میزائل سے لیس کیا جائے گا۔
صدر ولادیمیر پوتن نے قصر کرملن میں فوجی اکیڈمی اور کیڈٹ کالج سے فارغ ہونے والے طلبا سے ملاقات میں کہا ہے کہ روس نے جدید قسم کے ہتھیار تیار کئے ہیں اور فوج کو عنقریب ایس پانچ سو میزائل سسٹم اور سرمت سپر سونک میزائل سے لیس کیا جائے گا۔
روسی ایوان صدارت سے جاری ہونے والے بیان میں کے مطابق انھوں نے کہا کہ روس نے دو ہزار چونتیس تک جدید ترین فوجی ہتھیاروں کے سلسلے میں ایک منصوبہ بھی تیار کیا ہے جو روس کی فوجی طاقت کو مزید مضبوط و مستحکم بنانے میں مددگار ثابت ہو گا۔
واضح رہے کہ روس کا ایس پانچ سو میزائل سسٹم امریکہ کے پیٹریاٹ میزائل سسٹم کا توڑ سمجھا جاتا ہے۔