میامی کی عمارت سے 7 سالہ بچی کی لاش نکالی گئی، ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی
Jul ۰۳, ۲۰۲۱ ۰۹:۳۸ Asia/Tehran
امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ریاست فلوریڈا میں عمارت کے ملبے سے مزید لاشیں نکالی گئیں ہیں۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلوریڈا میں عمارت کے ملبے سے مزید 4 لاشیں نکال لی گئیں، اس طرح ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 22 ہوگئی۔ نکالی جانے والی لاشوں میں سے ایک لاش امدادی کاموں میں مشغول فائر برگیڈ سے تعلق رکھنے والے اہلکار کی 7 سالہ بچی کی ہے۔
عمارت کے ملبے کے نیچے مزید 126 افراد موجود ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
انجینئرز کا دعویٰ ہے کہ 13 منزلہ عمارت کی بنیادیں کمزور ہونے کے سبب حادثہ پیش آیا۔
میامی کے میئر دانیلا لوین کاوا کا کہنا ہے کہ حادثے کے مقام پر ریسکیو آپریشن جاری ہے، متعدد ریسکیو ٹیمیں اسٹینڈ بائے پر بھی ہیں۔