Jul ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۸:۲۱ Asia/Tehran
  • کینیڈا میں گرمی کا قہر، ہلاکتوں کی تعداد 500

پریس ذرائع‏ کا کہنا ہے کہ کینیڈا میں شدید گرمی کا قہر جاری ہے اور ہلاکتوں کی تعداد پانچ سو تک پہنچ گئی ہے۔

ذرائع‏ ابلاغ نے کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں پڑنے والی شدید گرمی کا ذکر کرتے ہوئے رپورٹ دی ہے کینیڈا کے اس مغربی ترین علاقے میں گرمی اب تک پانچ سو افراد کی جان لے چکی ہے۔

برٹش کولمبیا کے کئی علاقے اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جہاں کا درجہ حرارت چالیس  ڈگری  سے اوپر چلا گیا ہے۔ کینیڈا شدید سردی اور برفباری میں کافی شہرت رکھتا ہے اور ایک ٹھنڈا ملک مانا جاتا ہے، مگر اس بار ملک کے مغربی علاقوں میں بڑھتی گرمی نے گزشتہ کئی برس کا رکارڈ توڑ دیا ہے۔ ایک سروے کے مطابق کرہ ارض اس وقت گرمی کے، اپنے تاریخی دور سے گزر رہا ہے۔

ٹیگس