Jul ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۸:۲۶ Asia/Tehran
  • امریکی کمپنیاں سائبر حملوں کی زد پر

ایک امریکی سائبر سیکورٹی کمپنی نے دوسو کمپنیوں پر سائبر حملوں اور تاوان کی وصول کی خبر دی ہے۔

امریکی سائبرسیکورٹی کمپنی ہنٹرس لیبز نے بتایا ہے کہ ہیکروں نے پہلے فلوریڈا میں قائم کاسیا نامی آئی ٹی کمپنی کو نشانہ بنایا اور اس کے بعد وہ اس کمپنی کے سافٹ ویئر استعمال کرنے والی دیگر کمپنیوں تک پھیل گئے۔

کاسیا کمپنی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے وہ ہیکروں کے حملے اور نقصانات کے بارے میں تحقیق کر رہی ہے۔ اس کمپنی نے روس سے تعلق رکھنے والے آر ایول کو اس حملے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

امریکہ پر حالیہ چند ماہ کے دوران کئی سائبر حملے کئے جا چکے ہیں۔امریکی حکام روس پر اس کا الزام لگاتے آئے ہیں تاہم ماسکو نے واشنگٹن کے الزامات کو سختی کے ساتھ مسترد کیا ہے۔

ٹیگس