Jul ۰۶, ۲۰۲۱ ۰۹:۵۷ Asia/Tehran
  • امن کے ٹھیکیدار امریکہ میں بد امنی عروج پر، ۳ دن میں فائرنگ کے ۴۰۰  واقعات

امریکہ میں قدم جما چکے گن کلچر کی بدولت گزشتہ ہفتہ امریکی عوام کے لئے بڑا خونیں ثابت ہوا ہے۔

مسلحانہ انتہاپسندی کے واقعات کو درج کرنے والی ویب سائٹ گن وائلینس آرکائیو کے مطابق گزشتہ جمعے سے اتوار کے روز تک یعنی صرف تین دن کے اندر امریکہ میں فائرنگ کے چار سو واقعات رونما ہوئے جن میں کم از کم ڈیڑھ سو افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

امریکہ میں سالانہ ہزاروں افراد اسی گن کلچر کی بھینٹ چڑھ کر لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ امریکہ میں ہتھاروں کو رکھنے اور انکے استعمال کی آزادی نے نہایت سنگین سکیورٹی مسائل پیدا کر دئے ہیں جس کے باعث ہر آن ہزاروں افراد کو انتہاپسند مسلح عناصر کی طرف سے موت کے خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

امریکہ میں اسلحہ ساز لابی اس قدر مضبوط ہے کہ اب تک کوئی حکومت اسلحوں کے حمل اور انکے استعمال کو محدود کرنے کے لئے مؤثر قوانین وضع کرنے میں کامیاب نہیں ہو پائی ہے۔

ٹیگس