صومالیہ میں خود کش حملہ
Jul ۱۱, ۲۰۲۱ ۰۷:۵۹ Asia/Tehran
صومالیہ، موغادیشوں میں ہونے والے خودکش حملے میں دس سے زيادہ افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایک خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
ہفتے کے روز ہونے والے اس خودکش حملے میں کم از کم 9 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔ عسکریت پسند گروہ الشباب نے اس حملے کی ذمے داری قبول کرلی ہے۔
پولیس کے مطابق خودکش حملہ آور کا نشانہ موغادیشو کے پولیس کمشنر تھے، لیکن وہ محفوظ رہے۔ رواں ماہ کے دوران دارالحکومت میں یہ دوسرا دھماکہ ہے۔ گزشتہ ہفتے ہونے والے دھماکے میں 10 افراد مارے گئے تھے۔
دوسری جانب نائیجیریا کے صوبے زامفارا میں مسلح حملے میں کم ازکم 35 افراد ہلاک اور بڑی تعداد میں زخمی ہو گئے۔ محکمہ پولیس کے ترجمان محمد شیخو کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے مارادون علاقے میں حملے کیے جن میں 35 افراد مارے گئے۔