جرمنی اور بیلجیم میں سیلاب کی تباہ کاریاں
بعض یورپی ممالک میں آئے سیلاب نے 50 برسوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔
جرمنی اور بیلجیئم میں سیلاب کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد 170 تک پہنچ گئی ہے جبکہ سیکڑوں افراد لاپتہ ہیں۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ نصف صدی میں اتنا شدید سیلاب یورپ کے اس کطے میں کبھی نہیں دیکھا گیا کہ جس نے اب تک کم از کم 141 افراد کی جان لے لی ہے جبکہ لاپتہ ہونے والے افراد کی تعداد سیکڑوں میں بتائی جا رہی ہے۔
حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے، مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض مقامات پر ابھی تک رابطہ برقرار نہیں ہو سکا ہے۔
دوسری جانب جرمنی کے پڑوسی ملک بیلجیم میں کم از کم 27 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔جرمنی کے حکام کے مطابق بعض مقامات پر پانی کی سطح بہت اونچي ہے اور مکانات ڈوبے ہوئے ہوئے جس کے سبب مکانات گرتے جا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ جرمنی و بیلجئم کے علاوہ ہالینڈ فرانس اور سوئٹزرلینڈ کو بھی شدید بارشوں اور سیلاب کا سامنا ہے جس کے باعث اب تک لاکھوں افراد متأثر ہو چکے ہیں۔