Jul ۱۸, ۲۰۲۱ ۰۷:۴۰ Asia/Tehran
  • پرتگال، ہڑتال کے باعث 200 پروازیں منسوخ

پرتگال، لیسبن ائرپورٹ پر ہڑتال کے سبب 200 پروازیں منسوخ ہوگئيں ہیں۔

پرتگال کے سب سے مصروف ترین ائرپورٹ کے کارکنوں کی ہڑتال کے سبب کم از کم 200 پروازیں منسوخ ہوگئي ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس ہڑتال کے سبب کہ جس کی کال ائرپورٹ پر تکنیکی خدمات فراہم کرنے والی یونین نے دی تھی، ہزاروں مسافرسرگرداں ہوگئے ہیں۔

ایرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ہڑتال کے سبب ائرپورٹ کی تمام سرگرمیاں ٹھپ ہوکر رہ گئی ہیں تاہم امید ہے کے پیر کے روز حالات بہتر ہوجائيں گے۔

مقامی ذرائع ابلاغ نے ہڑتال کے سبب لیسبن ائرپورٹ پر ملکی اور غیرملکی مسافر سرگرداں دکھائی دے رہے حتی بعض مسافر اپنے سامان سمیت ائرپورٹ پر ہی اپنا بستر بچھانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

لیسبن ائرپورٹ کے کارکن اپنی رکی ہوئی تنخواہوں اور سالانہ بونس کی ادائیگی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا کے پھیلاؤ کے سبب کمپنی مالی مشکلات سے دوچار ہوگئی ہے جس کی وجہ سے ملازمین کی تنخواہيں ادا نہیں ہو پائی ہیں۔

ٹیگس