Jul ۲۱, ۲۰۲۱ ۲۳:۲۴ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

روس نے افغانستان کی سرحد کے قریب فوجی پریڈ انجام دی ہے۔

روسی خبررساں ایجنسی نووستی کے مطابق روسی فوج نے افغان سرحدوں کے قریب تاجیکستان کے حرب میدون نامی عسکری خطے میں یہ فوجی پریڈ انجام دی۔

روسی فوج کی مرکزی کمان کے میڈیا سیل نے بتایا ہے کہ تاجیکستان میں موجود روسی فوجی چھاؤنی ۲۰۱ میں تعینات فوجیوں نے ایک مشترکہ ٹیکٹیکل مشقوں کے تحت اپنے ٹیکنکوں کے ہمراہ ایک فوجی پریڈ انجام دی جو لای آؤر علاقے سے شروع ہو کر حرب میدون پر جاکر اختتام پذیر ہوئی۔

ان مشقوں میں روسی فوجیوں نے اپنے T 72 ٹینکوں کے ہمراہ فوجی کانوائے کو تحفظ کی فراہمی، ممکنہ طور پر پیش آنے والے خطرات کے مقابلے میں ان کا دفاع، شرپسند مسلح عناصر کے ممکنہ حملوں اور فرضی دشمن کے فضائی حملوں سے مقابلے کی مشقیں انجام دیں۔

اُدھر تاجیکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں تعینات روسی سفیر ایگور لیاکین فرولوف نے اعلان کیا ہے کہ خطے میں موجود ہماری فوجی چھاؤنی افغانستان کی سرحدوں کے اندر سے ممکنہ دہشتگردانہ حملوں سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔

قابل ذکر ہے کہ افغانستان میں طالبان کی پیشقدمی اور بعض سرحدی علاقوں اور گزرگاہوں پر انکے قبضے نے اسکے پڑوسی ممالک میں خاصی تشویش پیدا کر دی ہے۔

 

ٹیگس