Jul ۲۲, ۲۰۲۱ ۲۱:۲۵ Asia/Tehran
  • ٹوکیو اولمپکس کی افتتاحی تقریب، پندرہ ملکوں کے سربراہوں کی موجودگی

جاپان میں ہونے والے ٹوکیو اولمپک کی افتتاحی تقریب میں دنیا کے پندرہ ممالک اور بین الاقوامی اداروں کے نما‏ئندے شرکت کریں گے -

ارنا کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے وزیراعظم یوشی ہائڈ سوگا کی کابینہ کے چیف سکریٹری نے ایک پریس کانفرنس میں اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اولمپکس گیمزکی افتتاحی تقریب میں جاپانی کابینہ کے ستر اراکین بھی شرکت کریں گے-

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور منگولیا کے وزیراعظم ایون اردنہ ان عالمی رہنماؤں میں شامل ہیں جنہوں نے اولمپک  کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

  اس سے قبل برازیل میں ہونے والے ریو اولمپک  کی افتتاحی تقریب میں دنیا کے چالیس سے زیادہ عالمی رہنماؤں نے شرکت کی تھی ۔

کورونا کے پھیلاؤ کے باعث اولمپک  کھیلوں کا انعقاد ایک سال تاخیر سے ہورہا ہے  اولمپک گیمز کا آغاز تئیس جولائی دوہزار اکیس سے ہوگا-

ٹیگس